Nov ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • کس سمت میں جا رہا ہے امریکی معاشرہ، چونکانے والے اعداد و شمار سامنے آگئے

ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر امریکی، قاتلوں کے لیے سزائے موت کے حامی ہیں۔

 

سحر نیوز/ دنیا: گیلپ پول کے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 55 فیصد امریکی، قاتلوں کے لیے سزائے موت کے حامی ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق تازہ ترین گیلپ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت یعنی 55 فیصد افراد امریکہ میں قاتلوں کو سزائے موت دینے کی حمایت کرتی ہے اور یہ مسلسل چھٹا سال ہے کہ جب سزائے موت کے لئے امریکی عوام کی حمایت کی شرح 54 سے 56 فیصد کے درمیان ہے۔

تحقیق اور مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت نے ہمیشہ قاتلوں کی سزائے موت کی حمایت کی ہے اور گیلپ کی رپورٹ کے مطابق 1976 سے 2016 کے درمیان سزائے موت کے لیے امریکی حمایت کی شرح 60 سے 80 فیصد کے درمیان تھی۔

رپورٹ کے مطابق جب گیلپ پولنگ انسٹی ٹیوٹ نے 1936 میں یہ تحقیق شروع کی تھی تو 59 فیصد امریکی بالغوں نے مجرموں کو سزائے موت دینے کی حمایت کی تھی اور اس کے بعد سے امریکیوں کی اکثریت نے قاتلوں کے لیے سزائے موت کی حمایت کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جون 1972 میں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد امریکیوں کی اکثریت نے سزائے موت پر عمل درآمد کی حمایت جاری رکھی اور جب 1976 میں اسے بحال کیا گیا تو امریکی عوام نے سزائے موت کی حمایت کی۔

 

ٹیگس