Nov ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ یوکرین میں اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کی پردہ پوشی کرنے کے درپے، ریابکوف

روس کے نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ یوکرین میں روسی سرحدوں کے قریب جراثیمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے یوکرین میں جراثیمی ہتھیاروں کی سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات کے لئے سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے  قرارداد کا مسودہ پیش کئے جانے کی راہ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے رکاوٹ کھڑی کئے جانے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اس مسئلے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ یوکرین میں اپنی جراثیمی سرگرمیوں کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین میں امریکہ کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔

سابق سوویت یونین کے زوال کے بعد امریکہ نے دنیا کے بعض ملکوں منجملہ یوکرین، جارجیا، ازبکستان، آذربائیجان اور قزاقستان میں اپنے جراثیمی ہتھیاروں کے تجربات کے اڈے قائم کئے ہیں جبکہ روس اور چین کی سرحدوں کے قریب اس قسم کی لیبارٹریز کا قیام نہ صرف ان دونوں ملکوں اور علاقے کی سلامتی کے منافی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کے بھی سراسر خلاف ہے نیز بین الاقوامی سمجھوتوں منجملہ سن بہتر کے کنونشن کے بھی منافی ہے جس میں جراثیمی ہتھیار بنانے اور ان کا استعمال کئے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ٹیگس