ایران کے دباؤ کے آگے امریکا جھکا، معافی مانگی
امریکا کی فٹبال کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گریگ برہالٹر نے ملک کے میڈیا ٹیم کی جانب سے ایران کے قومی پرچم کے ساتھ چھیڑخانی پر معافی مانگ لی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ایران اور امریکہ کی قومی فٹ بال ٹیموں کے درمیان ہونے والے اہم مقابلے سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں گریگ برہالٹر نے کہا کہ جی ہاں، میں حکمت عملی سمجھتا ہوں لیکن یاد رکھیں کہ کل کا کھیل ناک آؤٹ ہے، فطری بات ہے دونوں ٹیموں پر بہت زیادہ دباؤ ہے اور ہی ٹیمیں تناؤ میں ہے، ہمیں ایک دوسرے پر شدید حملہ کرنا ہے، کل کا کھیل ایک متنازعہ اور دلچسپ کھیل ہو سکتا ہے اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
امریکی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ایرانی صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ ورلڈ کپ کے سب سے حساس کھیل میں اگر امریکہ جیت جاتا ہے تو ایرانی عوام کتنے فیصد خوش ہوں گے؟ کہا کہ جب میں اس بارے میں سوچتا ہوں، تو میں دیکھتا ہوں کہ اور بھی بہت سے افراد ہیں جن کے دیگر تحفظات ہو سکتے ہیں، ہمارے لیے فٹ بال کا میچ ایک دوسری ٹیم کے خلاف ہے، میچ ناک آوٹ ہے اور دونوں ٹیمیں پروموشن کی تلاش میں ہیں، بس یہی مسئلہ ہے، ہم اپنی ٹیم پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک فٹ بال میچ ہے۔
برہالٹر نے اس سوال کے جواب میں کہ اس کھیل سے پہلے امریکی میڈیا کی جنگ اور ایران کے قومی پرچم سے لفظ "اللہ" کو ہٹانا، ایران کی ثقافت اور شناخت کی توہین کرنا، کیا ان کی ٹیم کے لیے نقصان دہ ہوگا یا ایران کی ٹیم کے حوصلے بلند کرنے والا ہوگا؟ کہا کہ اس بارے میں میں اور میری ٹیم کچھ بھی نہيں جانتے، یہ بات ہمارے قابو سے باہر تھی۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک مقابلہ ہے اور یہ اس بارے میں ہے کہ کون اچھا ہے۔ ہم صرف اتنا کہنا چاہتے ہيں کہ ہم اپنے کھلاڑیوں اور کوچز کی جانب سے معذرت خواہ ہیں۔