Dec ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیراعظم نے مظاہروں کو کچلنے کا حکم دے دیا

برطانیہ کے وزیراعظم نے تحفظ ماحولیات کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے مظاہروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر خود غرض لوگوں کے ہاتھوں شہری زندگی معطل کرنے کی کوشش کسی بھی طور برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
 برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے غیر قانونی مظاہروں کو کچلنے کے لیے پولیس کو لازمی اختیارات دے دیئے ہیں اور پولیس کے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
رشی سونک کا کہنا تھا کہ جسٹ اسٹاپ دی آئل جیسی تنظیموں کو سڑکیں بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  
قابل ذکر ہے کہ ان دنوں برطانیہ سمیت مختلف یورپی ملکوں کو جسٹ اسٹاپ آئل موومنٹ سمیت ماحولیات کے حامیوں کے احتجاج کا سامنا ہے جو فوصل فیول کا استعمال روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس