Dec ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے اس بار ایک ساتھ داغے 130 گولے، امریکہ دیکھتا ہی رہ گیا

شمالی کوریا نے مشرقی، مغربی ساحل کے توپ خانے سے ایک ساتھ تقریباً 130 گولے داغے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے توپ خانے سے گولہ باری کی، شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے کچھ توپ کے گولے بفر زون میں جا گرے۔

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی گولہ باری کو 2018 میں ہونے والے معاہدے کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج  نے مزید کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اس سے ایک روز قبل بیلسٹک میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں برس ریکارڈ تعداد میں میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جس میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) بھی شامل ہے جس کے باعث جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان اپنے میزائل شکن دفاعی نظام کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ٹیگس