Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • فیفا نے اگلے ورلڈ کپ کے لئے کوٹے کا اعلان کر دیا

فوٹبال بین الاقوامی فیڈریشن فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لئے سبھی بر اعظموں کے کوٹے کا اعلان کر دیا ہے۔

سحر نیوز/اسپورٹس: اطلاعات کے مطابق فوٹبال کا تیئیسواں ورلڈ کپ مشترکہ طور پر امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں سنہ دوہزار چھبیس میں منعقد ہوگا۔

فیفا کے اعلامیے کے مطابق یورپ سے سولہ، افریقہ سے نو، ایشیا سے آٹھ، شمالی امریکا کونکاکاف اور کیریبیئن خطے سے چھے، جنوبی امریکہ سے چھے اور اوشیا یا آسٹریلیا سے ایک ٹیم کو براہ راسٹ داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ امریکہ، ایشیا اور افریقہ سے دو ٹیمیں پلے آف کے بعد ورلڈ کپ میں پہنچیں گی۔

اسی طرح ورلڈ کپ 2026 کے تینوں میزبان ورلڈ کپ کے آخر مرحلے میں موجود رہیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ ورلڈ کپ بیس چھبیس کی تین افتتاحی تقریبات میزبان ملکوں یعنی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوں گی۔

ٹیگس