Dec ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک امریکی اقدام کا مقابلہ کریں، فرانس کا مطالبہ

فرانسیسی صدر نے یورپی ممالک کی جانب سے امریکی انفلیشنری ایکٹ کے مقابلے میں ٹھوس اقدام عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یورپی ممالک آئندہ مہینوں میں امریکا کے افراط زر کے ایکٹ کے مقابلے میں ٹھوس قدم اٹھائیں گے۔ 
امانوئل میکرون نے کہا کہ یورپی ممالک کی جانب سے آئندہ سال کے پہلے تین مہینوں میں ہی بڑا قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے اور یورپی صنعتوں کو امریکی اقدامات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
فرانسیسی صدر نے اس سے قبل اپنے دورہ امریکہ میں بھی خبردار کیا تھا کہ امریکی کمپنیوں کو واشنگٹن کی جانب سے سبسڈی  دیئے جانے سے امریکہ کے مذکورہ قانون کی بنا پر یورپی ممالک میں شگاف پیدا ہوگا۔
امریکا میں افراط زر سے متعلق قانون رواں سال کے موسم گرما میں امریکی کانگریس میں منظور کیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت الیکٹرک کاریں اور  بیٹری نیز الیکٹرانک وسائل تیار کرنے والی امریکی کمپنیوں کو سبسڈی دی جائے گی۔

 

ٹیگس