Dec ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • دنیا میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتیرس نے دنیا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: دس دسمبر کو اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے، اسی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے کہا کہ اس وقت دنیا میں بھوک اور غربت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کے کروڑوں لوگوں کے اقتصادی و اجتماعی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے سبھی خطوں میں ذرائع ابلاغ کی خودمختاری و آزادی اور صحافیوں کی سکیورٹی کی سطح بھی روز بروز کم ہو رہی ہے۔

گوتیرس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا پھیلنے کے بعد سے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت دنیا میں عدم برداشت اور بھید بھاؤ کا بول بالا ہے۔

انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع میں کمی اور آلودگی جیسے بحرانوں کو بھی انسانی حقوق کے نئے چیلنجوں میں شمار کیا۔

یو این سیکریٹری جنرل کا انسانی حقوق کے حوالے سے یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ انسانی حقوق کے سلسلے میں تحقیقات سے خود کو مبرا سمجھتے ہوئے اپنے من چاہے طریقے سے دنیا بھر میں انسانی حقوق کا راگ الاپ رہا ہے اور اپنے غیر انسانی اور سامراجیت پر مبنی اقدامات کے ذریعے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لئے بڑا خطرہ بنا ہوا ہے۔

ٹیگس