Dec ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ایمباپے کا فرانس یا میسی کا ارجنٹینا، کون جیتے گا ٹرافی؟

دنیا کی بتیس ٹیموں کا میگا ایونٹ فیفا ورلڈکپ دو ہزار بائیس کا آخری میچ آج دفا‏عی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سحرنیوز/دنیا: فیفا ورلڈکپ دو ہزار بائیس کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں ورلڈکپ جیتنے کے لئے پوری طرح پرعزم نظر آرہی ہیں ۔
ایک طرف دفاعی چیپمئن فرانس کے ایمباپے دوسری بار فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی لے جانے کے لئے پر‏عزم ہیں تو دوسری طرف اسٹار فٹبالسٹ لیونل میسی کے پاس اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے کا آخری موقع ہے۔
ایک ہی کلب سے کھیلنے والے دونوں اسٹار کھلاڑیوں میں سے کون اپنے عزم میں کامیاب ہوگا۔ اس بات کا فیصلہ آج قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ہوجائے گا۔
فرانس اور ارجنٹینا، دونوں کے اسٹار فٹبالسٹ، ایمباپے اور میسی، ورلڈکپ میں پانچ پانچ گول کرچکے ہیں۔
سات مرتبہ کے بالون ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوا کر اپنے کیریئر کا اختتام یادگار بنا دینے کا یہ آخری موقع ہے۔
دوسری جانب ایمباپے ہیں جو کلب کی سطح پر بہت سی کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں، اگر دوسری بار ورلڈکپ ٹرافی حاصل کر لیتے ہیں تو یہ ان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہوگا جو انھیں دنیا کا بہترین کھلاڑی بھی بنادے گا۔

ٹیگس