Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • بیرونی خطرات کا مقابلہ کئے جانے پر روسی صدر کی تاکید

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بیرونی خطرات کو کنٹرول کرنے کے لئے سماج و معاشرے اور سرحدوں پر سیکورٹی اداروں کی نگرانی و کنٹرول کا عمل تیز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے سیکورٹی اداروں کے دن کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے بیرونی خطرات کے پیش نظر نگرانی و کنٹرول کا عمل تیز کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرحدوں کو بیرونی خطرات لاحق ہیں اور ان خطرات کا بھرپور مقابلہ کیا جانا چاہئے۔

دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشنین نے کہا ہے کہ امریکی حکام، دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے والے ملکوں میں، روسیوں کو اپنی سازش کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے بے بنیاد الزامات اور روسی شہریوں کو قصور وار ٹھہرا کر عملی طور پر ساٹھ روسی شہریوں کو اغوا کر رکھا ہے۔  

ٹیگس