Dec ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں سیاہ فاموں کو گن وائلینس کا سامنا، تحقیقاتی رپورٹ

سفید فام امریکیوں کے مقابلے میں سیاہ فام امریکی نوجوانوں کوگن وائلنس کا زیادہ خطرہ ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان سیاہ فام امریکی دوسرے نوجوانوں کے مقابلے میں گن وائلینس سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام بچوں اور نو عمروں کا تناسب پندرہ فیصد کے برابر ہے لیکن دوہزار بیس میں گن وائلینس سے ہونے والی اموات میں سیاہ فام نوجوانوں اور بچوں کا تناسب پچاس فیصد کے برابر رہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے تاہم  سیاہ فام نوجوانوں کی اموات کا تناسب پچاس فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس تحقیق میں موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے والے ممکنہ نتائج کے بارے میں غور نہیں کیا گیا۔
امریکہ کو گن وائلینس  اور بڑے پیمانے پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کا سامنا ہے۔ رواں سال کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے  چھے سو سے زائد بڑے واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔

ٹیگس