Dec ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • پیرس میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی فائرنگ میں چھے افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: بعض ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ساٹھ سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ وسطی پیرس میں پیش آیا، پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

عینی شاہد نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ سات یا آٹھ فائر کیے گئے جس سے سڑک پر افراتفری مچ گئی۔

ٹیگس