برطانیہ میں کرسمس کا جشن الگ انداز یعنی قتل اور تشدد کے ساتھ منایا جاتا ہے
Dec ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
برطانیہ میں کرسمس کی رات دسیوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: برطانوی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ کرسمس کی رات کو مرسی سائڈ علاقے میں واقع ایک کلب میں ہونے والی فائرنگ کے دوران ایک خاتون ہلاک اور چار دوسرے زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آور شخص کو پولیس اب تک گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں رواں سال کے دوران ہونے والے پرتشدد جرائم کی تعداد میں گذشتہ برسوں کے مقابلے میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔
نئے سال کی چھٹیوں کے موقع پر ایسے جرائم کی شدت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران سات سو برطانوی شہری تشدد کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے ہیں اور درج ہونے والے جرائم کی تعداد بھی بڑھ کر پینسٹھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے جسے ایک تاریخی ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔