Dec ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • یوکرین پر روس کے شدید حملے، ایک دن میں 120 میزائل فائر

یوکرین پر ایک بار پھر روسی فوج نے شدید حملے کئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: مختلف میڈیا ذرائع نے یوکرین کے کچھ علاقوں پر وسیع روسی میزائل حملوں کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ کیئف، نکولایف اور خارکیف کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرین کے حکام نے بھی ملک کے مختلف علاقوں پر روس کے وسیع میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔

روس کے اندر ایک ایئربیس پر یوکرین کے مہلک ڈرون حملے کو تین دن گزر چکے ہیں جس کے بعد خبریں یوکرین کے مختلف علاقوں پر ماسکو کے وسیع میزائل حملوں کی گردش کر رہی ہیں۔

روئٹرز جیسے ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیئف اور خارکیف شہر کے میئرز نے خبر دی ہے کہ روس نے ان علاقوں پر بھاری میزائل حملے کیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بڑے پیمانے پر روسی میزائل حملوں کے نئے دور میں کیئف، نکولایف اور خارکیف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر کے مشیر کے مطابق روس نے اپنے حملوں میں یوکرین کے مختلف علاقوں کی جانب 120 سے زائد میزائل داغے ہیں۔

یوکرین کے مغربی حصے میں واقع شہر لویو کے حکام نے بتایا ہے کہ شہر کا 90 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیئف کے میئر ویتالی کلِتسکونے بھی خبردار کیا ہے کہ اس شہر میں بجلی مکمل طور پر منقطع ہو سکتی ہے۔

ٹیگس