Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • کیا روس اور یوکرین کی جنگ میں بیلاروس بھی کود پڑا؟

بیلاروس نے اپنی سرحد کے اندر یوکرین کے ایک ایئرڈیفینس میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

سحر نیوز/ دنیا: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور فضائی حملوں کے درمیان یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ بیلاروس کے سرکاری ٹی وی چینل پر میزائل کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد بیلاروس کی وزارت خارجہ نے یوکرین کے سفیر کو طلب کرکے اعتراض کیا۔

یوکرین کی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایئرڈیفینس سسٹم کی وجہ سے ہوا ہے۔ روس میں بنے ایس-300 میزائل کے راکٹ کے گرنے کے بعد بیلاروس نے یوکرین سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بیلاروس، روس کا اتحادی ہے۔ بیلاروس کی وزارت خارجہ کے ترجمان اینٹولی گلاز نے رائٹرز کو بتایا کہ بیلاروس اس واقعے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

در ایں اثنا، جمعے کو یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ جمعرات کو یوکرینی فوج کی ایئرڈیفینس کمان نے روس کے 54 میزائلوں اور 11 ڈرون طیاروں کو سرنگوں کر دیا۔

ٹیگس