Jan ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کے آٹھ بڑے اسپتالوں میں نرسوں کی ہڑتال

نئے سال کے موقع پر، نیویارک کے آٹھ بڑے ہسپتالوں کی سولہ ہزار نرسوں نے کام کی غیر منصفانہ شرائط کے خلاف زبردست ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق یہ ہڑتال نیویارک کے آٹھ بڑے ہسپتالوں میں شروع کی جائے گی جن میں نیویارک پریسبیٹیرین ہسپتال، مونٹی فیوری اور ماؤنٹ سائنائے اسپتال شامل ہیں ۔ اس بارے میں نرسوں کے مشترکہ محاذ کے جاری کیے جانے والے نوٹس میں مذکورہ اسپتالوں کی انتظامیہ کو مطالبات پورے کرنے کے لیے دس روز کی مہلت دی گئی  ہے۔

نرسوں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر دس روز کے اندر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو بھرپور ہڑتال شروع کردی جائے گی۔

نرسنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ کام کی  شرائط کو متوازن بنانے کے لیے اسپتالوں کی انتظامیہ سے بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گی.

ٹیگس