Jan ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran

یوکرین کی فوج کی ایک ویڈیو کو انٹرنیٹ پر دوبارہ نشر کرکے "روسیا الیوم" نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ کیف کی فوجیں اس ویڈیو میں کیمیائی ہتھیار تیار اور ذخیرہ کر رہی ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: روسیا الیوم نیوز سائٹ نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کو دوبارہ نشر کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ یہ ویڈیو یوکرین کی فوج کی بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے آمادگی کی تصدیق کرتی ہے۔

اس روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کے نشر ہونے سے یوکرین کی فوج کی جانب سے ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے کیونکہ ریفریجریٹر کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ غالباً اس کے اندر موجود سیلنڈروں میں پروسک ایسڈ موجود ہے جو کہ ایک انتہائی زہریلا مہلک مادہ ہے۔

روسیا الیوم نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ اس ویڈیو میں یوکرین کا ایک فوجی دھمکی دے رہا ہے اور وہ بھی ایسی جگہ پر جہاں بہت سے کواڈ کوپٹر ہیں اور ان میں سے کچھ نامعلوم مادوں سے بھرے سلنڈروں سے لیس ہیں۔

اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان سیلنڈروں کی ایک بڑی مقدار ممنوعہ کیمیکلز سے تیار کی جاتی ہے اور اسے ریفریجریٹر میں محفوظ کیا جاتا ہے، سیلنڈر جن میں عام طور پر پروسک ایسڈ ہوتا ہے۔

ٹیگس