Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran

تل ابیب کے مضافات میں واقع ایک فیکٹری نذر آتش ہوگئی۔

سحرنیوز/دنیا: رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے دارالحکومت کے قریب واقع رنگ بنانے کی ایک فیکٹری اور اس کے گودام میں آگ لگنے سے وسیع نقصان پہنچا اور زہریلے مادے اور خطرناک گیس پھیلنے سے پورے علاقے میں تہلکہ مچ گیا۔ 
سات فائر اسٹیشنوں کو جائے حادثہ پر بلا لیا گیا اور اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرا دیا گیا۔ 
بتایا جا رہا ہے کہ آگ کو بجھانے میں کئی گھنٹے لگ گئے لیکن فیکٹری کو بھاری نقصان پہنچا۔ 
 اطلاع کے مطابق ماہرین کی ٹیمیں اس مشکوک آتش زدگی کے سلسلے میں تحقیقات انجام دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران مقبوضہ سرزمینوں میں متعدد صنعتی اور توانائی کے مراکز نذر آتش ہو چکے ہیں۔
 بن گورین ایئرپورٹ اور تل ابیب یونیورسٹی میں بھی آتش زدگی کا واقعہ منظر عام پر آیا تھا لیکن صیہونی حکام نے اس واقعے کی اصل وجہ کے بارے میں جاری ہونے والی ہر خبر پر سخت پابندی عائد کردی ہے۔ 

ٹیگس