ایران اور یوریشیا ممالک کے درمیان ہوگی آزاد تجارت، ایم او یو پر دستخط
تہران میں ایران اور یوریشیا ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے لئے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں، تقریب میں ایران کی آزاد تجارت کے سربراہ اور یوریشیا اتحاد کے اقتصادی امور کے سربراہ بھی موجود تھے۔
سحرنیوز/ایران: ایرنا کی رپورٹ کے مطابق علی رضا پیمان پاک نے ایران اور یوریشیا ممالک کے درمیان ہونے والی آزاد تجارت کے لئے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب کے تقریب میں ایران کی آزاد تجارت کے سربراہ پیمان پاک نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں ایران اور روس کے تعلقات بہت قریبی ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک کے بہت سے تجارتی وفود نے ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کیا ہے۔
پیمان پاک کا کہنا کہ اس باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سے ایران اور یوریشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں آسانی اور سہولت پیدا ہوجائے گی، اس کے علاوہ ہم آمادہ ہیں کہ اس باہمی یاداشت کے علاوہ ایک مشترک کمیٹی کا قیام عمل میں لائیں، ابھی تک مالی حوالے سے کافی اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور لاجسٹک اقدامات کے طرف ہم بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم زراعت اور غذائی امنیت کے میدان میں بھی تعاون کے لئے آمادہ ہیں کیونکہ ایران کے صدر نے بھی یوریشیا کے ممالک کے اتحاد کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا حکم دیا ہے۔
پیمان پاک نے ایران اورروس پر لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ ایران اور روس پر باہر سے پابندیاں عائد ہیں لیکن دونوں ممالک کے ارادے اورعزم سے باہمی تعاون کی شرح بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ یوریشیا اتحاد کی تجارت کے وزیر آندرے اسلپنو نے کہا کہ یہ باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سے راستہ بہت ہموار ہوگیا ہے اور ایران یوریشیا کے درمیان باہمی تعاون میں اضافے کے لئے آنے والے دنوں میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حمل و نقل، مالی لین دین، زراعت اور دیگر میدانوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک وسیع میدان موجود ہے جو دونوں ممالک کی سیاسی مدد سے اپنے نتیجے تک پہنچے گا۔انہوں نے ایران کی مذاکراتی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ایران کے تجارتی فروغ کے سربراہ کی کوشش اور مینیجمنٹ کے بغیر اس مہم کو سر کرنا ممکن نہیں تھا۔ یوریشیا ممالک کے وزیر برائے تجارت نے کہا کہ ایران کے پاس پابندیوں کے مقابلے کے حوالے سے بہت زیادہ تجربہ ہے اور ہم ان تجربات کی قدر کرتے ہیں۔