ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ
Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان سے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ رینکنگ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔
سحر نیوز/ دنیا: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق ہندوستان سے تازہ شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس شکست کے بعد ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر آگئی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ میں ہندوستان کا تیسرا ، آسٹریلیا کا چوتھا اور پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم کی چھٹے نمبرپر،بنگلادیش کی ٹیم ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔