Jan ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • جرمنی: ٹرین میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جرمنی کے شمالی علاقے میں ایک چلتی ٹرین میں چاقو کے حملے میں دو افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: نیوزایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمالی جرمنی میں ایک علاقائی ریل گاڑی میں چاقو کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم دیگر مسافروں نے حملہ آور پر قابو پالیا۔

پولیس کے ترجمان نے کہا کہ چاقو کے حملے کا واقعہ دو شہروں ہیمبرگ اور کیئل کے درمیان چلنے والی ریل میں پیش آیا اور زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ حملہ آور کی عمر بیس اور تیس سال کے درمیان ہے اور ان کو بروک اسٹیڈٹ کے ریلوے اسٹیشن میں حراست میں لیا گیا ہے اور حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے۔

پولیس نے بیان میں کہا کہ عینی شاہدین نے فوری طور پر حملہ آور کو پولیس کے آنے سے قبل پکڑ لیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کی تفتیش انتہاپسندی یا حملہ آور کے ساتھ نفسیاتی مسائل سمیت تمام پہلووں سے کی جارہی ہے۔

ٹیگس