Jan ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • مائک پومپیو پر ایران کا خوف، سیکورٹی پر سیکورٹی!

امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ سیکورٹی میں توسیع بھی ان کے ایران کے انتقام کے خوف کو کم نہیں کر سکی۔

سحر نیوز/ دنیا: سابق امریکی وزیر خارجہ اور سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائک پومپیو نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی معمول کی زندگی نہیں ہے اور جب وہ معمولی سی چیز مثلا بیگن خریدنے کے لیے دوکان پر جاتے ہیں تو بھی سیکیورٹی فورسز ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔

مائیک پومپئو نے اپنی کتاب کے ایک حصے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر روشنی ڈالتے ہوئے ایران کے انتقام سے اپنے مسلسل خوف کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی "سی آئی اے" کے سربراہ اور وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے اپنی کتاب NEVER GIVE AN INCH: FIGHTING FOR THE AMERICA I LOVE میں عراق میں جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں واشنگٹن کے دہشت گردانہ اور غیر قانونی اقدام کا دفاع کیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پومپیو نے جو 2024 کی ریپبلکن صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں، اس دہشت گردانہ کارروائی کی تعریف کی۔

مائیک پومپیو جو قدس فورس کے سابق کمانڈر کی شہادت میں شامل ایک سینئر امریکی اہلکار تھے، اس سے قبل اپنی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سلامتی کے بارے میں تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اور جو بائیڈن انتظامیہ سے ان کی حفاظت اپیل بھی کر چکے ہيں۔

پومپئو نے جو اس دہشت گردانہ حملے کے وقت امریکی وزیر خارجہ تھے، اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ مغربی ایشیائی خطے میں واشنگٹن کے "اتحادیوں" کو اس دہشت گردانہ حملے کا علم تھا۔

کتاب میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بھی تیار تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ایران ان سے بدلہ لے سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ خلیج فارس میں اپنے عرب شراکت داروں کے ساتھ کام کیا ہے اور اپنے مخصوص منصوبوں کو ظاہر کیے بغیر انہیں خبردار کیا ۔

ٹیگس