قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف لندن میں مظاہرہ
برطانوی مسلمانوں نے قرآن پاک کی توہین کے خلاف مظاہرہ کرکے اس ہتک آمیز فعل کی مذمت کی۔
سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کے مطابق برطانوی مسلمانوں نے لندن میں سویڈن کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینے کے مطالبات درج تھے۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، ترکی، مصر، کویت، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، اردن، مغرب، اسلامی تعاون تنظیم، خلیج فارس تعاون کونسل، لبنان کی حزب اللہ، حماس، اسلامی جہاد ایسے ممالک اور ادارے ہیں جنہوں نے اس مجرمانہ فعل کی مذمت کرتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔