امریکہ بھر میں جاری احتجاجی مظاہرے
امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں من جملہ فونیکس۔ بالٹی مور اور ڈیلاس شہروں اور آلاسکا، ایلی نوئز، کنکٹی کٹ، فلوریڈا، میسوری، پینسلوانیا، نیویارک اور نیوجرسی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ممفیس میں امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایک سیاہ فام شہری کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ امریکی ریاست ویسکانسن میں بھی وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں لوگوں نے پولیس اسٹیشن کی طرف مارچ کیا۔
ریاست کیلی فورنیا کے شہر آکلینڈ میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کر کے ان پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا کہ امریکی سیاہ فام شہری کے قتل میں جن پولیس اہلکاروں کا ہاتھ رہا ہے۔
اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے فونیکس۔ بالٹی مور اور ڈیلاس شہروں اور آلاسکا، ایلی نوئز، کنکٹی کٹ، فلوریڈا، میسوری، پینسلوانیا، نیویارک اور نیوجرسی ریاستوں میں بھی کئے گئے۔
امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ممفیس کی پولیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے اس خصوصی دستے کو معطل کر دیا گیا ہے جو سیاہ فام شہری کے قتل میں ملوث رہا ہے۔ شہر ممفیس کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس دستے میں پانچ پولیس افسر شامل ہیں۔