Jan ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے کیمیکل کارخانوں پر سائبر حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے کیمیکل مواد بنانے والے کارخانوں پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق یہ سائبر حملہ قدس الیکٹرانکس ڈویژن نامی گروہ نے انجام دیا ہے۔ 
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قدس الیکٹرانکس ڈویژن نامی گروہ نے غاصب صیہونی حکومت کے کیمیکل مواد بنانے والے کارخانوں کے ملازمین کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنا مشغلہ تبدیل کر لیں۔ 
اس گروہ نے دھمکی دی ہے کہ آئندہ کے مرحلے میں ان کے جسم کو کیمیل مواد سے جلا کر راکھ کر دیا جائے گا اور فلسطینیوں کے خلاف ہر جرم کا ارتکاب کئے جانے کی قیمت چکانا ہو گی۔
حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیل کی مختلف فوجی، سیکیورٹی، اقتصادی اور بنیادی تنصیبات پر بارہا سائبر حملے ہوئے ہیں۔ 
سائـبر حملے اب کم خرچ میں طاقتور و شدید حملوں کی جنگ میں تبدیل ہو گئے ہیں اور ان حملوں سے اسرائیل کے سیکیورٹی استحکام کا بھرم ٹوٹ کر چکناچور ہو گیا ہے۔

ٹیگس