Feb ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • یوکرین جنگ، امریکہ نے روس کے دیا پھر نیا پیغام

روس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ہمیں یوکرین کے بارے میں ایک نیا پیغام بھیجا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ ان کے امریکی ہم منصب نے انہیں یوکرین کی جنگ کے حوالے سے ایک نیا پیغام بھیجا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو تصدیق کی کہ ان کے امریکی ہم منصب انٹنی بلنکن نے انہیں یوکرین میں جاری تنازعات کے حوالے سے نیا پیغام بھیجا ہے۔

اس کے باوجود رشا ٹو ڈے نیوز چینل کی ویب سائٹ نے لاوروف کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ انٹنی بلنکن کے پیغام میں کوئی قیمتی تجاویز نہیں تھیں۔ لاوروف نے یہ بیان منگل کو مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے ملاقات کے بعد دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، لاوروف نے کہا کہ اگرچہ روس "موجودہ مسائل کے حل کے لیے واشنگٹن سے سنجیدہ منصوبہ" سننے کے لیے ہمیشہ تیار تھا لیکن بلنکن کے پیغام میں ایسی معلومات کی کمی تھی۔

لاوروف نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ سامح شکری امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا ایک خصوصی پیغام لے کر آئے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں قاہرہ کا دورہ کیا تھا، میں اس کی تصدیق کر سکتا ہوں۔"

سینیئر روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ اس پیغام میں امریکا نے ایک بار پھر امریکا سے کہا کہ وہ اپنی کارروائیاں ’روک دے،  یوکرین سے باہر نکل جائے اور پھر سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

 

ٹیگس