Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • آخرکار روس نے بھی اسرائیل کو وارننگ دے دی

بدھ کو روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے کسی بھی اقدام کی بابت خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس نے بدھ کے روز صیہونی حکومت کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کی کسی بھی کارروائی کے بارے میں خبردار کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ کیف کو فوجی امداد بھیجنے پر غور کر رہے ہیں اور جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اس مسئلے پر صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ وہ تمام ممالک جو یوکرین کو ہتھیار بھیجتے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری مسلح افواج ان ہتھیاروں کو جائز اہداف سمجھتی ہیں۔

گزشتہ سال فروری میں یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس جنگ میں غیر جانبدار ہے اور یوکرین کو فوجی امداد نہیں بھیج رہا ہے۔

ٹیگس