Feb ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکی ٹھنڈک نے تاریخ کے سارے ریکارڈ توڑ دئے

امریکا کے موسم سرما نے اس بار تاریخ کے سبھی ریکارڈ توڑ دئے۔

سحر نیوز/دنیا: اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔ ان دنوں امریکا اور اسکے مغربی پڑوسی ملک کو خون جما دینے والے شدید ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے جس نے دونوں ممالک کے بعض علاقوں کو فریزر میں تبدیل کر دیا ہے۔

امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی اٹہتر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ اس سے قبل ریاست الاسکا میں کم ترین درجہ حرارت منفی 76 ریکارڈ کیا جا چکا تھا جبکہ ریاست مین میں بھی پارہ منفی 51 رکارڈ کیا گیا۔

اُدھر مشرقی کینیڈا اور کیوبک میں لاکھوں افراد سرد ترین موسم سے متاثر ہیں۔ مونٹریال ایئر پورٹ پر درجہ حرارت منفی 41 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

ٹیگس