یواین سیکرٹری جنرل نے یوکرین روس جنگ کے دائرہ کار میں پھیلاؤ کا انتباہ جاری کر دیا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریس نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کا دائرہ کار پھیل سکتا ہے اور یہ دنیا کے دوسرے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
سحرنیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران روس کے یوکرین پر حملے، ماحولیاتی تبدیلیوں اوردنیا میں بڑھتی غربت کے موضوعات پر توجہ مرکوز کر رکھی۔
انتونیوگوٹریس نے کہ ہم نے 2023 کا آغازایسے حالات اور چیلنجز میں کیا ہے جس کی مثال ہماری زندگیوں میں نہیں ملتی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ گزشتہ ماہ سائنسدانوں اورسیکورٹی ماہرین نے دنیا کی تباہی صرف 90سیکنڈ تک ہونے کا اندازہ لگایا ہے جو انسانیت کی تباہی کےلئے اشارہ ہے۔
گوٹریس نے کہا کہ ہمیں بیدارہونے اورکام کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں روس یوکرین معاملہ سرفہرست ہے جس کو ایک سال ہونے کوآیا ہے۔ صلح کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں اور مزید تشدد اور خون خرابے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ مجھے ڈراس بات کا ہے کہ دنیا غفلت اورنیند کی حالت میں اس طرف نہیں جارہی ہے بلکہ یہ سب جان بوجھ کراور سمجھتے ہوئےک یا جا رہا ہے۔
انتونیوگوٹریس نے اپنی تقریرمیں دنیا کو درپیش دوسرے خطرات کا بھی ذکر کیا جن میں فلسطین ، افغانستان، میانمار، ساحل اورہیٹی جیسے مسائل شامل تھے۔
اپنی تقریرکے آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر ہر ملک اقوام متحدہ کے چارٹر کی پابندی کرے تو امن وامان قائم اور یقینی ہوجائے گا۔