مشرقی ایشیا میں جنگ کے لئے تیار ہیں: امریکی جنرل کا اشتعال انگیز بیان
Feb ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
ایک امریکی جنرل نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، مشرقی ایشیا میں فوجی کارروائی کے لئے تیار ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی فوج کے جنرل، جوزف رایان نے اے پی کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ فلپائن، جاپان اور آسٹریلیا جیسے مشرقی ایشیا کے امریکی اتحادی، متحد ہوکر ان کے بقول عالمی توازن میں تبدیلی کی کوشش کرنے والوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے چین اور شمالی کوریا کے خلاف امریکی اتحادیوں کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ واشنگٹن کے ساتھیوں کی تیاری، ان کے بقول حملہ آوروں کو سوچنے پر مجبور کرے گی۔ دہشت گرد امریکی فوج کے جنرل جوزف رایان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکہ اور اس کے مشرقی ایشین اتحادی، یوکرین پر روس کے حملے جیسے بحران کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔