Feb ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • کیا چینی غبارہ ڈیٹا جمع کر رہا تھا؟

امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ چینی غبارہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے آلات سے لیس تھا۔

سحر نیوز/ دنیا: ایک امریکی میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے مشرقی ساحل پر سرنگوں ہونے والا چینی غبارہ جاسوس غبارہ تھا اور جاسوسی کے بڑے پروگرام کا حصہ تھا۔

امریکی نیوز چینل سی بی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی غبارہ جسے امریکی فوج کے ایف- 22 لڑاکا طیارے نے اتوار کو مشرقی ساحل پر مار گرایا۔ معلومات جمع کرنے کے آلات سے لیس تھا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر دوسرے لفظوں میں کہا جائے تو یہ ایک جاسوس غبارہ تھا۔

سی بی ایس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ غبارے میں خصوصی اینٹینا سمیت جاسوسی اور ڈیٹا کی نگرانی کے آلات نصب تھے۔

امریکی اہلکار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مذکورہ غبارہ ممکنہ طور پر چینی فوج کے ذریعے چلائے جانے والے ایک بڑے فضائی جاسوسی پروگرام کا حصہ تھا جو پانچ براعظموں کے 40 سے زائد ممالک کو نشانہ بنا رہا تھا۔

تاہم ایف بی آئی حکام نے کہا کہ سرنگوں کئے گئے غباروں کے زیادہ تر حصے اب بھی پانی کے اندر ہیں اور انہیں بازیافت کرنے کے لیے ڈائیونگ آپریشن کی ضرورت ہوگی۔

امریکی فریق کے دعووں کے برعکس چین کا اصرار ہے کہ سرنگوں ہونے والا غبارہ موسم کی اطلاع کا غبارہ تھا جو اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ غبارہ گرانے میں امریکی ردعمل، حد سے زیادہ تھا۔

ٹیگس