Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فوجی ہیلی کاپٹر سرنگوں، دو ہلاک

امریکہ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار دو فوجی ہلاک ہو گئے۔

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ اور جمعرات کی شب بلیک ہاوک ماڈل کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر ریاست آلاباما کے ایک ہائی وے پر جا گرا جس کے نتیجے میں اُس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے جو ٹینیسے نیشنل گارڈ سے تعلق رکھتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ہائی وے پر گرنے کے بعد دھماکے سے پھٹ پڑا اور اُس کے بعد وہ مکمل طور پر لقمہ آتش بن گیا۔

اس سے قبل نیز آپاچے ماڈل کا ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر اِسی ریاست کے ٹاکیٹنا علاقے میں گرا تھا جس کے باعث اُس میں سوار فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس