Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • روسی بحری بیڑے پر یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام

روس نے سواستوپول کے علاقے میں اپنے بحری بیڑے پر یوکرین کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق جزیرہ نمائے کریمیا کے شہر سواستوپول کے کمشنر میخائیل راز ویو ژایف نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرینی فوج نے بحیرہ اسود میں روسی بحری بیڑے پر ڈرون حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کے دفاعی یونٹوں نے حملہ کرنے والے متعدد ڈرون طیاروں کو بھی مار گرایا ہے۔
دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دونیسک کے علاقے میں جاری جنگ کی ایسی فوٹیج جاری کی ہیں جن میں یوکرین کے لیے لڑنے والے ایک جنگجو کی وردی پر داعش کا مونوگرام واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔
اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایسی فوٹیج جاری کی گئی تھی جن میں یوکرین کے لیے لڑنے والوں کے بازو پر نیو نازیوں کے مخصوص بیج دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹیگس