Feb ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا واشنگٹن اورسئول کی فوجی مشقوں کا سخت جواب دے گا

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے دن اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ واشنگٹن اورسئول کی جانب سے مشترکہ فوجی مشقوں کا محکم اوربھرپورجواب دے گا۔

سحرنیوز/ دنیا: روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ واشنگٹن اورسئول کی جانب سے  مشترکہ فوجی مشق انجام دینے کی صورت میں محکم اوربھرپورجواب دے گا۔

اس سے پہلے شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اورامریکہ کی جانب سے مشترکہ فوجی فضائی مشقوں پر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے ملک کے خلاف امریکہ کے کسی بھی فوجی اقدام کا سخت ترین جواب دے گا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حالیہ بیان میں کہا کہ امریکہ نے کوریا کے خطے کو بارود کے ایک بڑے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے اوروہ علاقے کو میدان جنگ بنانے جا رہا ہے۔

امریکی وزیرجنگ لوئیدآستین نے اپنے سئول کے دورے کے دوران کہا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کوجدید ترین ہتھیارفراہم کرے گا جن میں ایف 35اور ایف 22 جنگی طیارے بھی شامل ہوں گے۔

ٹیگس