بائیڈن کے دورہ کیف پر ریپبلیکنز کا شدید احتجاج
امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ یوکرین پر ریپبلیکنز ممبران کانگریس نے شدید احتجاج کیا ہے
سحر نیوز/ دنیا: امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ یوکرین اور کیف میں یوکرینی صدر سے ملاقات میں امریکی صدر کی جانب سے یوکرین کی حمایت کے اعلان پر ری پبلیکنز ممبران کانگریس نے کہا ہے کہ یہ امریکیوں کی توہین ہے۔
امریکی ری پبلیکنز کا کہنا تھا کہ بائیڈن امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے کو روس کے مقابلے میں یوکرین کی حمایت کرکے برباد کررہے ہیں۔
جارجیا سے ریپلیکنز ممبر کانگریس مارجوری ٹیلوگرین نے کہا ہے کہ بائیڈن نے امریکا کی جگہ یوکرین کا انتخاب کرلیا ہے ایک اور ریپبلیکنز ممبراسکاٹ پیری نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ بائیڈن یوکرین کی سرحدوں کی سیکورٹی کا اطمینان حاصل کرنے کے لئے یوکرین کا دورہ کرتے ہیں لیکن وہ امریکی سرحدوں کو محفوظ نہیں بنا پارہے ہیں جبکہ میٹ گیٹز نے کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی تعجب نہیں ہے کہ بایڈن نے یوکرین کے لئے امریکا کو کنارے لگا دیا ہے
امریکی صدر پیر کو غیراعلانیہ دورے پر کیف پہنچے جبکہ اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ وہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے دورہ یورپ میں یوکرین نہیں جائیں گے ۔