Feb ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف پابندیوں کا نیا پیکیج منظور

یورپی یونین کے ارکان نے روس کے خلاف پابندیوں کے دسویں پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اگر یورپی یونین کےکسی بھی رکن ملک نے اس کی مخالفت نہ کی تو امکان ہے آج کسی بھی وقت پابندیوں کو حتمی شکل دے دی جائے۔
 پابندیوں میں شامل اداروں اور اشخاص کی فہرست یورپی یونین کے سرکاری اخبارات میں شائع کی جائے گی۔
 ایک سفارت کار نے فرانس پریس کو بتایا ہے کہ پابندیوں کی نئی فہرست میں ایک سو بیس افراد اور تین روسی بینکوں کے نام دکھائی دے رہے ہیں۔
پابندیوں کے اس پیکیج میں روس کو ڈرون طیارے دینے والے ملکوں کے ساتھ گیارہ ارب یورو مالیت کی برآمدات روکنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
یوکرین کی جنگ اپنے وسیع تر سیاسی، عسکری، اقتصادی، سماجی نتائج کے ہمراہ دوسرے سال میں داخل ہوگئی ہے اور یورپی ممالک جنگ ختم کرانے کے بجائے یوکرین کو مسلسل ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔

ٹیگس