چین کی فوج ہائی الرٹ
آبنائے تائیوان پر امریکی جاسوسی طیارے کی پرواز کے بعد چین کی فوج ہائی الرٹ پر چلی گئی۔
سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے آواکس جاسوسی طیارے نے پیر کے روز چین اور تائیوان کے مابین واقع آبنائے تائیوان پر پرواز کی تھی جس کے فورا بعد چین کی فضائیہ کے ایک سوخوئی ستائیس جنگی طیارے کو امریکی جاسوس طیارے کے قریب بھیج کر اسے انٹرسیپٹ کیا گیا۔
چین نے امریکہ کے اس اقدام کو کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔
ادھر امریکی ساتویں فلیٹ کے کمان نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ، ان کے بقول عالمی قوانین کے تحت، آبنائے تائیوان سمیت دنیا بھر میں اپنی فوجی پروازیں، جہاز رانی اور کارروائیاں جاری رکھے گا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، چین کی فوج کے ایک اعلی عہدے دار شی ئی نے کہا ہے کہ امریکہ ایسے جارحانہ اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک فضائی نمائش کے ذریعے جان بوجھ کر علاقے میں قیام امن کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔