Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • جرمنی بھی بیک فٹ پر، کیف کو نہیں دے گا جنگی طیارے

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بئیربوک نے اعلان کیا کہ برلن کا فی الحال کیف کو لڑاکا طیارے بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایسی حالت میں کہ جب مغربی ممالک بالخصوص جرمنی کی جانب سے روس کے خلاف استعمال کے لیے لڑاکا طیارے یوکرین بھیجنے کی بحث چل رہی ہے، بئیربوک نے جرمن اخبار "ویلٹ" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔

فروری میں یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیتری کولبا نے بتایا تھا کہ کیف کو جنگی طیارے بھیجنے کے بارے میں کسی بھی ملک سے کوئی وعدہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جرمن حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یوکرین کو جنگی طیارے فراہم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

جرمن وفاقی حکومت یوکرین کو جنگی طیارے فراہم کرنے میں تذبذب کا شکار ہے اور جرمن شہریوں کی اکثریت بھی اس موقف کے خلاف ہے۔

جرمن اے آر ڈی سروے میں، 64 فیصد لوگوں نے کہا کہ یوکرین کو جرمن جنگی طیاروں کی فراہمی کو مسترد کر دیا۔

صبح اردی میگزین میں شائع ہونے والے اس سروے کے نتائج کے مطابق صرف 23 فیصد نے اس خیال سے اتفاق کیا، 13 فیصد نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہا اور نہیں کیا۔

ٹیگس