Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  •  جنوبی افریقہ نے اسرائیلی جارحیت پرعرب ممالک کو آئینہ دکھا دیا

جنوبی افریقہ کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے جنین کیمپ میں صیہونی حکومت کی جاری جارحیت پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو کم کرنے کے بل کی منظوری دی ہے۔

سریل رامافوسا نے کہا کہ جنوبی افریقہ فلسطینی قوم کی اپنی تقدیر کا فیصلہ خود طے کرنے کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک نے ایسا فیصلہ فلسطینی قوم کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کے لیے کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی جماعت نیشنل آزادی پارٹی جس نے پارلیمنٹ سے اس بل کو پاس کروایا ہے کہا کہ جنوبی افریقہ کی نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے رہنما نیلسن منڈیلا بھی اس پالیسی کی حمایت کرتے تھے۔ اس پارٹی کا کہنا ہے کہ نیلسن منڈیلا  ہمیشہ کہتے تھے کہ فلسطین کی آزادی کے بغیر آزادی کو ناقص کہتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جنین اور غرب اردن کے دیگر علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت اور حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید، زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔

ٹیگس