Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • اٹلی؛ کشتی ڈوبنے سے مرنے والے افغان تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ

اٹلی کے ساحل پر دو ہفتے قبل تارکین وطن کی ایک کشتی طوفان کا شکار ہونے کے بعد ڈوب گئی تھی۔ اس تلخ واقعے میں افغانستان و پاکستان سمیت متعدد ممالک کے تارکین وطن شامل تھے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں افغانستان کے سفارتخانے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ غرق ہونے والے 200 تارکین وطن میں 91 افغان ہیں جن میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل حکومتِ طالبان کی وزارت خارجہ نے حادثے میں مرنے والے افغان شہریوں کی تعداد 80 بتائی تھی۔ حکومتِ طالبان نے اسی طرح مرنے والے افغان تارین وطن کے جنازوں کی افغانستان منتقلی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ اب سے تقریبا دس دن پہلے اٹلی کے ساحل کے قریب ایک کشتی طوفان کی لپیٹ میں آکر غرق ہو گئی تھی جس میں متعدد ممالک منجملہ افغانستان اور پاکستان کے شہری سوار تھے۔

اس واقعے میں 60 سے زائد پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

ابھی حال ہی میں بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں بھی ایک کنٹینر کے اندر 18 افغان تارکین وطن مردہ پائے گئے تھے جو بھوک پیاس اور آکسیجن کی کمی سے اسکے اندر ہی اپنی جان دے بیٹھے تھے۔

 

ٹیگس