Mar ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • افریقی ممالک میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 189 افراد ہلاک و زخمی

سمندری طوفان ہفتے کو پہلے موزمبیق اور اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان فریڈی نے خاصی تباہی مچادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک مختلف واقعات میں 99 افراد ہلاک اور 90 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ملاوی میں حکام کی جانب سے متأثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ سمندری طوفان ہفتے کو پہلے موزمبیق اور اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔

بتایا جاتا ہے کہ طوفانی ہواؤں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، جبکہ موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

سمندری طوفان فریڈی گزشتہ ماہ بھی موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔

ٹیگس