Mar ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • مقبوضہ سرزمینوں میں حالات بحرانی، نیتن یاہو کا جرمنی کا دورہ ادھورا

مقبوضہ فلسطین میں بحران کے پیش نظر صیہونی وزیراعظم جرمنی کا دورہ ادھورا چھوڑ کر تل ابیب واپس چلے گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجدو میں ہونے والے دھماکے کے پیش نظر نیتن یاہو اپنا ایجنڈا مکمل کئے بغیر برلن سے تل ابیب لوٹ گئے۔ اس خبر کی تصدیق صیہونی فوج کے ریڈیو چینل نے کی ہے۔
صیہونی سیکورٹی ذرائع نے مقبوضہ سرزمینوں کے شمالی علاقے میں ہونے والے اس دھماکے کو سیکورٹی کو متاثر کرنے والا ایک انتہائی خطرناک حادثہ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے مقبوضہ سرزمینوں میں واقع متعدد ریفائنریوں اور پیٹروکیمیکل مراکز، فوجی اڈے اور بس ٹرمینلوں میں اچانک آگ لگ رہی ہے اور انتہائی حساس بنیادی تنصیبات کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے مقابلے میں تل ابیب بے دست و پا ہوکر رہ گیا ہے۔
اس کے علاوہ نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ کے خلاف مقبوضہ سرزمینوں بالخصوص، تل ابیب، حیفا، مقبوضہ بیت المقدس، بئر السبع، ریشون لیتسیون اور ہرتزیلیا میں حکومت مخالف جلوس نکالے جا رہے ہیں ۔ مظاہرین نے شاہراہیں بند کردیں حتی کہ نیتن یاہو کے اہل خانہ کو کئی بار محاصرے میں لے لیا۔ 

ٹیگس