Mar ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان شہری کا قتل

امریکی پولس کے تشدد کے نتیجے میں ایک اور سیاہ فام امریکی جوان شہری دم توڑ گیا۔

سحر نیوز/ دنیا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر سے پتہ جلتا ہے کہ کینیائی نژاد یہ اٹھائیس سالہ جوان شہری، نفسیاتی مسائل سے دوچار ایک بحرانی دور گذارنے کے بعد چھے مارچ کو ورجینیا کے شہر ہنریکو میں، امریکی پولیس اور اسپتال کے عملے کی زیادتی اور تشدد کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔

اس سیاہ فام شہری کو امریکی پولیس کے دس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور نہایت وحشیانہ طریقے سے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ اوتینو نامی یہ کینیائی نژاد امریکی سیاہ فام شہری، چار سال کی عمر میں اپنے گھرانے کے ساتھ امریکہ منتقل ہوا تھا اور چوبیس برس تک اس ملک میں تعلیم حاصل اور زندگی بسر کی۔ امریکہ میں نسلی امتیاز اور سیاہ فام شہریوں پر تشدد کی پوری ایک تاریخ بنتی جا رہی ہے اور نفرت انگیزی کا یہ عمل امریکی سماج میں بحران کا باعث بنا ہوا ہے۔

سیاہ فام امریکی شہریوں پر اس ملک کی پولیس کا تشدد امریکی حکومت کے لئے ایک چیلنج میں تبدیل ہو گیا ہے۔ میپنگ پولیس وائیلنس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی پولیس نے سن دو ہزار بائیس میں ایک ہزار ایک سو چھہتر افراد کا قتل کیا ہے۔ 

ٹیگس