Mar ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • حلب کے ہوائی اڈے پر صیہونی حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے شہر حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حلب ایئرپورٹ پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے علاوہ شامی عوام کے خلاف مغربی ملکوں کی عائد کردہ پابندیوں کی بھی مذمت کی ہے۔ 
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیٹرسن نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ حالیہ زلزلے کے بعد انسانی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ حلب ایئر پورٹ پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کی وجہ سے امداد رسانی کا عمل مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ 
گیئر پیٹرسن نے کہا کہ مغربی ملکوں کی پابندیوں کی وجہ سے زلزلہ زدگان کی امداد اور بچاؤ آپریشن کے لیے ضروری سازومان کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی حلب کے ہوائی اڈے پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس