Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے ایٹمی مادوں کی پیداوار بڑھائی جائے: کم جونگ اون

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون نے ایٹمی ہتھیاروں کی پیداوار بڑھانے اور ان کے استعمال کی مکمل تیاری پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رائٹرز کے مطابق، شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون نے ایٹمی ہتھیاروں کے ایک منصوبے کے معائنے کے موقع پر کہا ہے کہ سیول اور واشنگٹن مشترکہ فوجی مشقوں کے ذریعے علاقے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں لہذا شمالی کوریا کی فوج کو حکم دیا گیا ہے کہ ایک حقیقی جنگ  کے لئے فوج کو تیار رکھیں ۔ 

شمالی کوریا کے لیڈر نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے مقابلے کے لئے، ایٹمی ہتھیاروں کے ذریعے حملے کی تیاری پر بھی زور دیا ہے۔ 

دریں اثنا شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ پیویانگ نے پیر کے روز زمین سے زمین پر مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے کا مقصد فضائی ایٹمی حملے کا مقابلہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے آبدوز سے مارے جانے والے اسٹریٹیجک ہتھیاروں کے سسٹم کا بھی تجربہ کیا ہے۔

 

ٹیگس