روس نے فوجی نوعیت کا ایک اور سیٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا
Mar ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فوجی مقاصد کے حامل ایک سیٹیلائٹ سویوز کو خلا میں بھیجا ہے جو کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فوجی مقاصد کا حامل ایک سیٹیلائٹ آرخانگلسک علاقے کے خلائی مرکز پلستسک سے خلا میں کامیابی سے روانہ کیا ہے جو اپنے مدار میں پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی روس کی وزارت دفاع نے فوجی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے ایک سیٹیلائٹ کی خلاء میں روانگی کی خبر دی تھی۔