Mar ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • نیٹو کے رکن ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں

نیٹو میں شامل مختلف رکن ممالک مشترکہ فوجی مشقیں انجام دے رہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ یہ مشقیں بیک وقت کئی یورپی ممالک میں ہو رہی ہیں۔ مشقوں کے تحت جرمنی کے جنوبی حصے میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے میں سترہ سو سے زیادہ فوجی موجود ہیں۔ 
جرمنی کے علاوہ، ڈنمارک، اسٹونیا، لٹویا اور رومانیہ میں ہونے والی ان مشقوں میں جنگی گولیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، نیٹو کے رکن اٹھارہ ممالک کے فوجی ان مشقوں میں شامل ہیں۔
نیٹو کے رکن ممالک کے فوجیوں کے درمیان بہتر تعاون اور رابطہ، ان مشقوں کا ہدف بتایا گیا ہے۔
اسی ضمن میں اسٹونیا میں فضائی مشقیں ہوئیں جس میں فرانس، ہالینڈ اور اسٹونیا کے علاوہ فن لینڈ کے جنگی طیاروں نے شرکت کی جو باضابطہ طور پر نیٹو میں شامل ہونے والا ہے۔
لٹویا میں بھی دس ممالک من جملہ امریکہ کی بری فوج کی ٹکڑیاں مشقیں انجام دے رہی ہیں۔ 
یہ مشقیں مارچ کی اکتیس تاریخ کو اختتام پزیر ہوں گی۔

ٹیگس