Mar ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • زاپروژیا ایٹمی بجلی گھر پر حملے کی صورت میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلے گی، آئی اے ای اے

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے زاپروژیا پاور پلانٹ پر حملے کی صورت میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشتہ ظاہر کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمن ریڈیو کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے یہ بیان زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کرنے کے بعد دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس نیوکلیئر پاور پلانٹ  کے اطراف کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے بلکہ عسکری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد دوسری بار اس نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کیا ہے۔
زاپروژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ سوویت یونین کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا اور یوکرین کو بجلی کی فراہمی کے لیے اس پاور پلانٹ کو چلانے کی ضرورت ہے۔
روسی افواج نے جنگ کے ابتدائی مہینوں میں اس پاور پلانٹ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ 

ٹیگس