روس میں پکڑا گیا امریکی جاسوس
روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کی معلومات کے مطابق امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" کے ماسکو دفتر کے نمائندے کو یکاترنبرگ شہر سے امریکی حکومت کے مفادات کے لیے جاسوسی کرنے، روسی فوجی صنعتی کمپلیکس کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات اور حکومت کی خفیہ معلومات جمع کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا۔
سحر نیوز/ دنیا: نووستی" خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی شہری اور وال اسٹریٹ جرنل" اخبار کے رپورٹر ایوان گیرشکووچ کو یکاترنبرگ میں گرفتار کر لیا گیا۔
روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے پریس آفس نے جمعرات کو اطلاع دی کہ صحافی پر امریکی حکومت کے لیے جاسوسی کا شبہ ہے۔
اس صحافی کے پاس صحافت کا سرکاری سرٹیفکیٹ تھا اور وہ ماسکو میں اس اخبار کے دفتر میں کام کرتا تھا۔
اس معلومات کے مطابق، پتہ چلا کہ 1991 میں پیدا ہونے والے گرشکو ویچ نے امریکہ سے موصول ہونے والی ہدایات کی بنیاد پر ایسی معلومات اکٹھی کیں جو روسی فوج سے وابستہ ایک کمپنی کی سرگرمیوں سے متعلق ریاستی راز ہیں۔
اس غیر ملکی صحافی کو یکاترنبرگ شہر میں خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔
فیڈرل سیکیورٹی سروس کے تفتیشی محکمے نے پہلے ہی روسی فیڈریشن کے ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 276 جو جاسوسی سے متعلق ہے، کے تحت ایک فوجداری مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
اس سلسلے میں "وال اسٹریٹ جرنل" اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ایوان گرشکوف ویچ اس کے ماسکو دفتر میں کام کرتے تھے
اس اخبار نے روس میں گرفتار ہونے والے اپنے صحافی کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔