کیا ماسکو نے ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی؟
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ماسکو کسی کو بھی ایٹمی حملے کی دھمکی نہیں دیتا۔
سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویسلی نبنزیا نے مغرب کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہ ماسکو دنیا کو ایٹمی اسلحہ استعمال کرنے کی دھمکی دے رہا ہے، کہا کہ یہ روس کے خلاف مغرب کی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایٹمی اسلحے کا استعمال روس کی فوجی حکمت عملی میں شامل نہیں ہے ۔ ویسلی نبنزیا نے کہا کہ کم سے کم ہم ایٹمی جنگ ہرگز نہیں چاہتے ۔
اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ بیلا روس میں روس کے ایٹمی اسلحے کی تنصیب یورپ کے لئے خطرہ نہیں ہے ۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے اس بیان میں کہا تھا کہ یورپ کی سلامتی کے لئے حقیقی خطرہ بیلا روس کی سرحدوں کی قریب نیٹو افواج کی تعیناتی ہے۔
یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ماسکو مغربی ملکوں کی جانب سے یوکرین کی روز افزوں حمایت اور ان کی فوجی نقل و حرکت کے پیش نظر اپنے بعض ایٹمی اسلحے بیلا رواس میں نصب کر رہا ہے۔